ابنا: گذشتہ رات بھی قابض فوجیوں نے فائرنگ کرکے 4 نمازیوں کو شہید کردیا تھا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تیز ہوتا جارہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے گذشتہ رات گول گلاب گڑھ کی مسجد میں نماز تراویح ادا کرنے والے افراد پر فائرنگ کردی جس سے 4 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے خلاف آج بارڈر سیکیورٹی فورس کے اسٹیشن کے باہر کشمیریوں نے مظاہرہ کیا۔ بھارتی اہل کاروں نے نہتے افراد پر فائرنگ کردی جس سے 6 کشمیری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ، مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
.......
/169